شہرِ قائد کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔