پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی عازمینِ حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ترکیے سے بھی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سیزن میں ترکیہ سے عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز بدھ کو مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر مقامی حکام تربیت یافتہ ہیں جو متعدد زبانوں میں روانی رکھتے ہیں، عملہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر معاملات کو آسان بنا رہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی خدمت کے لیے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں۔