اسلام آباد‘ملتان(جنگ نیوز/نمائندہ جنگ) مون سون موسم شروع ہونے میں تاخیرکے باعث پاکستان اوربھارت میں گرمی کی شدیدلہر آنےکا امکان ہےجو کئی ہفتے جاری رہےگی۔معروف موسمیاتی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق گرمی کی اس لہرسےپاکستان میں اسلام آباد‘لاہور‘فیصل آباد‘ملتان اور حیدر آباداور بھارت میں حیدرآباد‘نا گ پور‘پٹنہ ‘انڈور‘لکھنؤ اور نئی دہلی زیادہ متاثر ہونگے جبکہ افغانستان کے جنوبی علاقے بھی اس کے زیراثر آئیں گے۔رپورٹ کےمطابق کراچی میں بھی بعض اوقات لہرآسکتی تاہم مجموعی طور پرزیادہ اثر نہیں پڑےگا۔