• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کے وفد کی ایچ آئی وی کی تحقیقات کیلئے کراچی آمد

عالمی ادارہ صحت کا وفد سندھ میں ایچ آئی وی کی تحقیقات کرنے کے لئے کراچی پہنچ گیاجبکہ گھوٹکی میں ایک اور خاتون میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کراچی ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت کے مطابق وفد کراچی میں محکمہ صحت سمیت دیگر حکام سے بھی مشاورت کرے گا ، وفد کراچی سمیت رتوڈیڑو کا بھی دورہ کرےگا، دورے کے دوران ایچ آئی وی کی وبا پر تحقیقات،بچوں میں ایچ آئی وی کا علاج اور والدین میں آگاہی فرہم کی جائے گی، وائرس کی تشخیص کے لئے ریپڈ کٹس جبکہ سنگل یوز سرنج بھی فراہم کی جائین گی۔

ڈی جی ہیلتھ کے مطابق رتوڈیڑو میں اب تک 700 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں اب تک ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد میں 576 بچے اور 124 بڑے شامل ہیں۔

وفد میں ایمر جنسی ریسپانس مینجمنٹ، ایچ آئی وی کلینیکل کئیر، انفکیشن کنٹرول کے ماہرین سمیت یواین ایڈز، یونیسف اورگلوبل آؤٹ بریک رسپانس نیٹ ورک کے ماہرین شامل ہیں۔

تازہ ترین