• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امکان ہے کہ دس سال کے طویل عرصے بعد رواں سال پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آرہی ہے، ٹیسٹ سیریز وہی ملک کھیلے گا جس کے کھلاڑیوں پر لاہور میں دہشت گردحملہ کیا گیا تھا۔

پاکستان نے اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں ٹیسٹ کراچی اور لاہور میں کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کرکٹ سری لنکا سے کہا ہے کہ وہ اپنے سیکیورٹی وفد کو پاکستان بھیجے جہاں اسے سیکیورٹی پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔

پاکستان پر امید ہے کہ اس سیریز کے ساتھ ہی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی ہوجائے گی۔

سنگاپور میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاکستان اور سری لنکا حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں پاکستان نے اپنے دونوں شہروں میں ٹیسٹ کرانے کی خواہش ظاہر کی۔سری لنکا دس بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کراچی اور لاہور میں سری لنکا کے سیکیورٹی ماہرین کو بریفنگ دی جائے گی۔سری لنا کے حکام کو بتایا جائے گا کہ انہیں پاکستان میں کس معیار کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

2009میں لاہور میں سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد سری لنکا کی ٹیم لاہور میں ایک ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔کرکٹ سری لنکا کے حکام اپنے ملک جاکر سیکیورٹی وفد کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کریں گےاور تاریخوں سے پی سی بی کو آگاہ کیا جائے گا۔

2009کے بعد سے پاکستان نے تمام ٹیسٹ میچ بیرون ملک کھیلے ہیں۔

تازہ ترین