• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری طیارے کی 2 برس بعد سعودی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

دوحا(ایجنسیاں)خلیجی ممالک میں 2 برس قبل پیدا ہونے والے تنازع کے بعد پہلی مرتبہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ سعودی عرب کے جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا۔قطر ایئرویز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘قطر ایئرویز کا طیارہ خلیجی بحران اور قطر پر پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہورہا ہے’۔سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت چند عرب ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی قطع تعلق کرتے ہوئے تمام تعلقات معطل کیا تھا اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔

تازہ ترین