بھارت میں حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی آج دوسری مرتبہ وزارت عظمٰی کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنما، معروف شخصیات اور غیر ملکی سربراہان شرکت کریں گے۔
بھارت میں مرکزی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو مجموعی طور پر 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں لیکن بی جے پی نے 303 نشستیں حاصل کرکے واضح برتری حاصل کی جبکہ کانگریس کے حصے میں صرف 52 نشستیں آ سکیں۔
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری آج رات 7بجے منعقد ہو گی جس میں 8 ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے ،جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔
جن میں بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں ۔