بھارتی وزیراعظم مودی نے بھارتی انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ملکر ہم بڑھیں گے، پھلیں پھولیں گے اور مضبوط اور متحد بھارت کی تعمیر کرینگے، انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بارپھر جیت گیا۔
واضح رہے کہ بھارتی انتخابات میں غیرسرکاری نتائج کےمطابق مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح برتری حاصل ہو رہی ہے۔