• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے نئی حکومت کی تشکیل کا سلسلہ شروع کر دیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الیکشن جیتنے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

نریندر مودی آج نئی کابینہ کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے ۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے متعدد ریاستوں میں کلین سوئپ کیا ہے،بی جے پی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 350 سے زائد نشستیں حاصل کررکھی ہیں ۔

دوسری جانب کانگریس کا اتحاد یونائٹڈ پروگریسیو الائنس صرف 95 نشستیں جیت سکا ہے۔

تازہ ترین