• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو تین بار انجائنا کا اٹیک ہوا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور اُنہیں تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات ’’اوپر’’ سےیعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟


مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا مگر انہوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے۔ کہا یہ معاملہ اب اللّہ اور ان کے درمیان ہے۔

تازہ ترین