ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان میچ شروع ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو پیغام دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
عمران خان نے اپنےپیغام میں کہا ہے کہ’’ آج میچ شروع ہونے سے پہلے میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ اپنا سو فیصد لگا دو، آخری گیند تک لڑو، اپنے ذہن میں شکست کا خیال کبھی نہ لانا، کھیل کیلئے اپنی حکمت عملی بہتر کرو۔‘‘
آخر میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعا اور سپورٹ ٹیم اور کپتان سرفراز کے لئے ہے۔
پاکستانی ٹیم کےلئے مختلف شہروں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاہےاور جیت کےلئے دعائیں کی گئی ہیں۔