• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ دیکھنے سے محروم رہ جانیوالوں کو رقم واپسی کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے منتظمین نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹرینٹ برج میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے ان شائقین کرکٹ سے معذرت کی ہے جو کہ میچ ٹکٹ لیکر لمبی لائنوں میں پھنس کر رہ گئے اور بروقت اپنی نشستوں تک پہنچکر میچ دیکھنے سے محروم رہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنی ایک ریلیز میں کہا ہے کہ ایسے شائقین کو انکے ٹکٹ کی پوری رقم واپس کردی جائے گی، اس حوالے سے ٹکٹ اسکینرزکے خودکار نظام سے ڈیٹا حاصل کرکےرقم واپس کی جائےگی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ ٹکٹ فروخت ہونے کی وجہ سے کچھ تاخیری مسائل پیدا ہوئے تھے، اس سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ آئندہ کے میچز میں اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہوں۔

یاد رہے کہ آج کا میچ ویسے بھی بہت کم وقت تک جاری رہ سکا، اور مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان 36 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا، اور میچ نصف سے بھی کم وقت میں ختم ہوگیا۔



تازہ ترین