معروف گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی اور علی سفینہ کی وائرل ویڈیو پر مؤقف دیتے ہوئے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی پرانی دوستی اور تعلقات کی کہانیاں انٹرنیٹ پر وقتاً فوقتاً گردش کرتی رہتی ہیں، حالانکہ دونوں اپنی زندگیاں آگے بڑھا چکے ہیں۔ عاصم تو باقاعدہ طور پر میرب علی سے منسوب بھی ہو چکے ہیں مگر اس موضوع پر تبصرے تھمتے نہیں۔
حال ہی میں علی سفینہ نے ایک شو کے دوران ہانیہ اور عاصم کے ماضی پر ایک مذاق کیا، انہوں نے میرب علی سے پوچھا کہ کیا عاصم کبھی "او ہانیا او دل جانیا" ان کےلیے گاتے ہیں؟ میرب نے بڑے وقار سے صورتحال کو سنبھالا، لیکن لمحہ قدرے عجیب سا ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
عاصم نے نہایت دانشمندی سے جواب دیا کہ ہاں، ہر کسی کو اپنی پرائیویسی کا حق ہے، لیکن ایک بات سمجھنی چاہیے کہ آج کے دور میں اگر آپ اپنی زندگی سوشل میڈیا پر لے آتے ہیں تو تنقید کےلیے تیار رہیں، اگر آپ ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہیں تو آپ کو خود کو ایسی صورتحال میں ڈالنا ہی نہیں چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کبھی کبھار لائن کراس ہو جاتی ہے، جو کہ ایک غلط روایت ہے، لیکن وہ اس حقیقت سے آگاہ ہو کر اس کا سامنا کرتے ہیں۔
عاصم نے یہ بھی کہا کہ میں صرف ان لوگوں سے دل کی بات کرتا ہوں جن سے مجھے"محبت" ہو، ورنہ عمومی طور پر میں فاصلہ رکھتا ہوں۔