• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، شہباز شریف کی مذمت

مسلم لیگ نون کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پرعوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرول بم گرانا معاشی دہشت گردی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت عملًا نا کام ہو گئی ہے، اپوزیشن جماعتیں عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی پر بھرپور احتجاج کریں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 4روپے26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے،

ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیاگیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

تازہ ترین