انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس نے ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں جمعرات کو ہمہ جہت کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔
انہوں نے میچ وننگ اننگز کھیلی، دو وکٹیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے لیکن انہوں نے پروٹیز بیٹسمین فلکوائیو کا جو کیچ لیا اسے ورلڈکپ کے بہترین کیچز میں ایک قرار دیا جارہا ہے۔
اسٹوکس نے بائونڈری کی جانب پرواز کرتی گیند کو اپنے مخالف سمت میں ڈائیو کرتے ہوئے ہاتھوں میں جکڑ لیا۔
یہ حیران کن نظارہ دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی دنگ رہ گئے۔