• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ایک ہزار کیڈٹس سے ہاتھ ملا کر نڈھال ہوگئے


واشنگٹن میںامریکی ایئرفورس کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہزار کیڈٹس سے ہاتھ ملا کر نڈھال ہوگئے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولوراڈو میں ایئرفورس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

جہاں انہوں نے دو گھنٹے میں 990 کیڈٹس اور دیگر سینئر افسران سے ہاتھ ملایا۔


ایک ہزار مصافحوں کے بعد امریکی صدر اپنا ہاتھ سہلاتے ہوئے نظر آئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اس موقع پر امریکی فائٹر جیٹ طیارے کی ایک پیٹنگ بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔

تازہ ترین