• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلوی بولرز کے خلاف افغان اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، صرف 77 رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

نجیب اللہ زدران 51، رحمت شاہ 43 اور گلبدین نائب کے 31 رنز کی بدولت افغان ٹیم اسکور 207 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی۔

نجیب اللہ زدران اور گلبدین نائب نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 83 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے پیٹ کومنز اور ایڈم زامپا نے تین، تین جبکہ اسٹوئنس نے دو اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ لی۔

افغانستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا تھا۔

افغانستان کے کپتان گلبدین نبی کا کہنا ہے کہ وکٹ کافی اچھی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، اگر ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرادیا تو اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان آرون فنچ کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، امید ہے بولرز کو موومنٹ ملے گی اور جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔

برسٹل میں کھیلے جارہے میچ کے لئے افغانستان کی ٹیم محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نبی، راشد خان، نجیب الرحمان، حامد حسن اور دولت زدران پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میں آروان فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیری، پیٹ کومنز، ناتھن کولٹر۔نائل، مچل اسٹارک اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

تازہ ترین