• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم "ہوبس اینڈ شاؤ "کی نئی جھلکیاں جاری


ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی فلم" ہوبس اینڈ شاؤ" کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایتکارڈیوڈ لیچ کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ڈیوین جانسن،ادریس البا، جیسن اسٹیتھم،ونیسا کربی،ہیلن مرن،رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکالئے اس فلم کو نیل ایچ موریٹیزاورکرس مورگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 2اگست کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔

تازہ ترین