آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برسٹل میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اڑتیس اعشاریہ دو اوورز میں 207 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان نے مضبوط حریف آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے چونتیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنز نے ناقابل شکست 89 رنز بنائے جبکہ ایرون فنچ نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلوی اوپنر ایرن فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے پہلی وکٹ پر 96 رنز بنائے، جس کے بعد فنچ 66 رنز بناکر آوٹ ہوئےجبکہ عثمان خواجہ 15 رنز بناسکےاور اسٹیو اسمتھ 18 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
افغان بولر مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زدران 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور پیٹ کمنز نے 3، 3 جبکہ اسٹوائنس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔