• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ’رانگ نمبر 2‘دیکھنے کے لیے پرستار بے تاب

style=center]


پاکستانی کامیڈی فلم ’رانگ نمبر 2‘دیکھنے کے لیے پر ستار بے تاب ہیں ،فلم کی ریلیز میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔

فلم کی ہدایات معروف ہدایت کار یاسر نواز نے دی ہیں جبکہ حسن ضیا ، امجد رشید، عرفان کھوسٹ اور ارشد خان نے اس فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

رانگ نمبر2 کے مرکزی کرداروں میں باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، دانش نواز، یاسر نواز، احمد حسن، شفقت چیمہ، ثنا فخر اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک امیر ترین نوجوان لڑکی زویا کے گرد گھومتی دکھائی دیتی ہے جو اپنے بزنس مین باپ کے پرسنل اسسٹنٹ کے بیٹے عمر کی آنکھوں میں سماگئی ہے، عمر دوسروں کے ساتھ عشق اور محبت کے ساتھ زویا میں بھی دلچسپی لینا شروع کردیتا ہے۔

فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین