پنجاب اسمبلی میں بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔
ایم پی اے شعیب صدیقی نے مسلم خاتون کو بے حجاب کرنے پر مذمتی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے مطابق سرکاری تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی کھینچنا انتہائی افسوسناک ہے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان اخلاقیات سے گرے اس شرمناک واقعے کی مذمت کرتا ہے، بہار کے وزیرِاعلیٰ کا عمل انتہائی گرا ہوا ہے جو صنفی و مذہبی امتیاز ظاہر کرتا ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار عالمی سطح پر مسلمان خواتین سے معافی مانگیں۔