گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ قوم ڈر اور خوف سے گھروں میں بیٹھنے والی نہیں ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے بھارت کو شکست دی، ہم ایک فاتح قوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جو بھی کام کرتے ہیں، وہ سب کے سامنے کرتے ہیں، سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں آج شمعیں جلائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ راشن کا سامان بھی مستحق خاندانوں میں تقسیم کریں گے، یہ سارا سامان تاجر برادری کے تعاون سے تقسیم ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ تاجروں کو معلوم ہے کہ ان کی چیزیں درست لوگوں تک پہنچیں گی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سانحۂ اے پی ایس جن کرداروں نے انجام دیا، ان کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ بچے تعلیم سے دور رہیں، حالانکہ جو بچے اس دن وہاں تھے وہ آج بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔