• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، اضافی کرایہ لینے والےٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن

کراچی میں اضافی کرایہ لینے والےٹرانسپورٹرزکےخلاف ایکشن میں 30سےزائد کوچز، بس، وین اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے80 ہزار سے زائد اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا۔

عید الفطر کے موقع پرمختلف بس اڈوں پر ڈبل کرایہ وصولی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نےصدر بس اڈے پر چھاپے کے دوران کئی ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے جبکہ بیشتر ڈرائیورز کے پرمیٹ روٹ منسوخ کردیئے گئے۔

صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ غلام عباس نے صدر تاج کمپلیکس میں واقع بس اڈے کا دورہ کیا۔ حکومتی ارکان کو دیکھتے ہی ٹرانسپورٹرز فرارہوگئے،جو ہاتھ آیا اسے جرمانے اور پرمیٹ منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان میں 300سے زائد ٹرانسپوٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،آج بھی زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اندرون ملک جانے والے مسافروں کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی نمائندگان کے جاتے ہی ٹرانسپورٹرز پھر سے اضافی کرائے مانگنے لگتے ہیں۔

تازہ ترین