• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین روانہ

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے آج کھیلے جارہے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کی جنوبی افریقا کیخلاف 2 وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے۔

میچ میں بنگلہ دیش کا پہلا نقصان 8 ویں اوور میں اٹھانا پڑا جب تمیم اقبال 16 کے انفرادی اسکور پر  اینڈلے پھلوایاکو کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اس کے بعد 75 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار 42 برق رفتار رنز بنا کر مورس کی بال پر آؤٹ ہوئے، ان کا کیچ بھی وکٹ کیپر ڈی کوک نے لیا۔

اس سے قبل لندن کے اوول گراؤنڈ میں جنونی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی نے بنگلہ دیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آج کے میچ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے ہاشم آملہ کی جگہ ایڈن مارکرام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا انگلینڈ کے ہاتھوں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیلا رہا ہے جب کہ بنگلادیش کا یہ پہلا میچ ہے۔

میچ کیلئے بنگلہ دیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد مٹھن، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، کپتان مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈپلوسی، رسی وین، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومنی، اینڈلے پھلوایاکو، کرس مورکس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی، ایڈن مارکرام اور عمران طاہر شامل ہیں۔

واح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 20 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جس میں سے جنوبی افریقا نے 17 بار میچ اپنے نام کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش صرف 3 میچ جیت سکی ہے۔


تازہ ترین