• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ ڈیٹا چرانے والا کارندہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم یونٹ نے غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹر کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ایک کارروائی کے نتیجے میں ، موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کیلیے پاسپورٹ ڈیٹا چرا نے والے گروہ کا رکن گرفتارکیا گیا ہے ۔

ملزم پاسپورٹ ڈیٹا چرا کے غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹر کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ریکارڈ حاصل کر کے انکے نام پر موبائل ڈیوائس رجسٹر کرتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائرکٹر سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنیوالے مسافروں کا ڈیٹا چرانے کی شکایت سائبر کرائم سرکل کو پی ٹی اے اور ایف بی آر نے کی تھی،پی ٹی اے نے 1328 افراد کی فہرست بھی فراہم کی جن کا ڈیٹا استعمال ہوا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی میں ویزے کیلیے جمع کرائے گئے پاسپورٹ سے ڈیٹا نکالا جاتاتھااور پاسپورٹ ڈیٹا چوری کر کے موبائل شاپ کے مالک کو دیا جاتا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ہزاروں افراد کا ڈیٹا،پاسپورٹ،آئی ایم ای آئی نمبر اور جعلی ای میل آئی ڈیز ریکور کرلی گئیں ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کیلیے کئی اہم شخصیات کا ڈیٹا بھی استعمال ہوا۔

تازہ ترین