پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود پرامید ہیں کہ پاکستانی ٹیم میچ میں ضرور باونس بیک کرے گی۔
اظہر محمود نے کہا کہ میچ ہائی اسکورنگ ہوسکتا ہے، لیکن پاکستانی بولنگ میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ انگلینڈ کو تین سو سے کم پر آوٹ کردے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو بڑا اسکور کرنے کیلئے تین سو گیندیں کھیلنی ہیں جبکہ پاکستان کو بس دس اچھی گیندیں پھینکنی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں دوسرا میچ کل انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
انگلینڈ کیخلاف پیر کو ہونیوالے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ کی، بارش کے باوجود بھی پاکستانی پلیئرز فیلڈ میں رہے۔
جب بارش تھمی تو کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس بھی کی جبکہ آصف علی کو ہارڈ ہٹنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی گئی۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔
جب انگلش ٹیم میدان پر آئی تو ناٹنگھم میں تیز بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے گرائونڈز کو کورر کردیا اور پلییرز ڈریسنگ روم تک ہی محدود رہےجبکہ کچھ پلیئرز نے انڈور ٹریننگ کی۔