• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

علی زیدی کا بلاول بھٹو کو کتاب پڑھنے کا مشورہ

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کتاب کے مطالعے کا مشورہ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ’جونیر زرداری صاحب،آپ اپنے والد سے متعلق جسٹس سجاد علی شاہ کی کتاب بھی پڑھ لیں۔

انہوں نے کتاب ’لاء کورٹس ان اے گلاس ہائوس‘ کا صفحہ نمبر 188 بھی شیئر کیا اور کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر ہمیں لیکچر دینے سے پہلے اس خط کے بارے میں اپنے والد سے پوچھیں۔

علی زیدی نے بلاول بھٹو سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے، آپ کے موجودہ پارٹنر ان کرائم ن لیگ نے پی پی کی حکومت کیوں چھوڑی تھی؟

اس سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی حکومت اس لیے چھوڑی کہ آپ کے والد ججز کو بحال نہیں کر رہے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین