وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے وفاقی وزیر زرتاج گل اور بھتیجے شیراز الحق کے حوالے سے وضاحت کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ زرتاج گل نے خط واپس لے کر غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن شبنم گل کی تقرری میں کوئی غیر قانونی بات ہوئی ہوگی تو اسے ختم کردیں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ کل نیکٹا سے بات ہوگی کہ اگرانہوں نے تعیناتی کی ہےتو اسے ختم کیا جائے۔
نعیم الحق نے اپنے بھتیجے شیراز الحق کے حوالے سے اقربا پروری کی خبروں کی تردید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ شیراز الحق میرا بھتیجا ضرور ہے لیکن اس کے تبادلے کا نہ انہیں علم ہے اور نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ نادرا کراچی میں غیر قانوی شناختی کارڈ بنا کر بیچنے اور پیسے بنانے والے ایک گروہ نے ان کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔