مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نعیم صاحب تقرری کا خط تو واپس ہوگیا تقرری کب واپس ہوگی؟
نعیم الحق کے بیان پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ عوام کے سامنے خط واپس لے کر ڈراما کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام آپ کے ڈراموں کی اصلیت جان چکی ہے،زرتاج گُل نے اپنی پوزیشن اور کرسی کا غلط استعمال کیا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ جھوٹ بولا اور حقائق چھپائے، اُنہیں استعفا دینا چاہیے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ن لیگی رہنما نے سوال کیا کہ نعیم الحق صاحب نادرا سے اپنے بھانجے کی تقرری اور ترقی کا خط کب واپس لے رہے ہیں؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نعیم الحق اور زرتاج گُل صاحبہ کے خلاف ایک ہی قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔