• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بتائیں کتنے دوستوں کو سرکاری خرچ پر عمرہ کرایا؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر خاندان اور دوستوں کو سرکاری خرچ پر عمرے کرانے کا الزام عائد کر دیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب قوم سے حج سبسڈی چھین کرخاندان،دوستوں کوسرکاری خرچے پر عمرے کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سامنے بھینسیں اورکفایت شعاری کے ڈرامے،دوستوں کو مفت سیریں،قوم کو بتائیں عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر کتنے لوگوں نےمفت عمرہ کیا ہے اور کتنا سرکاری خرچہ آیا ہے؟

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ سرکاری جہاز استعمال کرنے سے تو عوام کا ٹیکس کاپیسہ ضائع ہوتا تھا،بچےاسکول نہیں جاسکتے تھے بھوکے مرجاتے تھے اُس کا کیا ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ او آئی سی میں کس کمرشل جہاز پر گئے تھے؟ وزیراعلی خیبرپختونخوا اور پنجاب اورآپ کے ذاتی دوستوں کے جلوس نے مکہ اجلاس میں کہاں نمائندگی کی؟

تازہ ترین