• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے ہراکر اپ سیٹ کردیا

بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کردیا ہے۔جنوبی افریقہ کی  ٹیم بنگلہ دیشی ہدف 330کے جواب میں اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر 309رنز تک محدود رہی۔

اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر بنگلہ دیش کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر بنگلہ دیش ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 330رنز بنائے تھے۔

بنگلادیش کی طرف سے مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں،دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 78 اور 75 رنز بنائے اور تیسری وکٹ پر 142رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔بنگال ٹائیگر کے دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار42 اور محمود اللہ 46رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

گوکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز کوئی برا تو نہ تھا تاہم وہ بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے بڑے ہدف کے تعاقب میں مقررہ رن ریٹ برقرار رکھنے میں ناکام رہے، اسکی وجہ بنگلہ دیش کی اچھی فیلڈنگ اور بولنگ دی تھی۔

اس صورتحال کےباعث جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز پر دبائو پڑا جوکہ شکست کا سبب بن گیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فیف ڈوپلیسس62، اوپنر ایڈم مارکران45، جے پی ڈومینی 45، ریز وان ڈیرڈوسن 41، ڈیوڈ ملر 38اور کوئنٹن ڈی کوک23قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن نے نہایت شاندار بولنگ کی اور تین افریقی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد سیف الدین نے دو، مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے آج کے کھیل میں پروٹیز کو تینوں شعبوں میں  کو آئوٹ کلاس کرکے رکھ دیا۔واضح رہے کہ آج بنگلہ دیش نے اپنے ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی کیا تھا، اس سے قبل انکا سب سے زیادہ اسکور چھ وکٹ پر 329تھا، جو کہ انھوں نے پاکستان کے خلاف بنایا تھا۔

آج جنوبی افریقہ کو ایونٹ میں دوسری شکست ہوئی ہے اس سے قبل افتتاحی میچ میں انھیں انگلینڈ نے شکست دی تھی۔



تازہ ترین