• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آمد

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر ملاقات کےلیے جا پہنچے۔

عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اکثر خبروں میں رہتے ہیں، گزشتہ ماہ ایک پری برتھ ڈے میٹ اپ کے دوران عامر نے اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا۔

اب ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر اور گوری عامر خان کی سابق بیوی رینا دتہ کے گھر نظر آ رہے ہیں، اس ویڈیو میں عامر اور رینا کے بیٹے جنيد خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

عامر خان اور رینا دتہ نے 1986ء میں شادی کی تھی جن سے انکے دو بچے  جنيد خان اور آئرا خان ہیں۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کے بعد عامر نے 2005ء میں کرن راؤ سے شادی کی اور جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ عامر اور کرن نے 2021ء میں الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے حال ہی میں کرکٹر شکھر دھون اور ان کی ممکنہ گرل فرینڈ سوفی شائن کے ساتھ ایک خوشگوار شام گزاری۔

 سوفی نے اس ملاقات کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں چاروں افراد مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

13 مارچ کو عامر خان نے آفیشلی طور پر گوری سپراٹ کا تعارف میڈیا سے کروایا اور ان کے تعلقات کے بارے میں کچھ باتیں شیئر کیں۔

کام کے محاذ پر عامر خان آخری بار لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے اور اب وہ ستارے زمین پر میں کام کریں گے، جو 2007ء کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید