• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا اصل نام مہربانو ہے، فلمی نام جگن پسند نہیں تھا، جگن کاظم


اداکارہ جگن کاظمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنا فلمی نام جگن پسند نہیں تھا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور اینکر جگن کاظم نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی زندگی کے ایک دلچسپ پہلو پر بات کی۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام مہر بانو کاظم ہے، لیکن شوبز کی دنیا میں وہ ہمیشہ جگن کے نام سے جانی جاتی ہیں، ان کی اس مشہور نام کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔

جگن کاظم نے ایک شو میں بتایا کہ جب میں پہلی بار شوبز انڈسٹری میں آئی، تو ان کے پروجیکٹ میں میرا نام "جگن" بطور پیٹ نیم درج کیا گیا تھا، میں اس نام کے ساتھ مشہور ہونا نہیں چاہتی تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ نام میرے ساتھ جڑ گیا اور اب میں اسی نام سے جانی جاتی ہوں۔

جگن نے مزید کہا کہ آج کل لوگ مجھ سے اس قدر بےتکلفی سے بات کرتے ہیں کہ کبھی کبھی یہ فرق نہیں سمجھ آتا کہ میں کسی کےلیے بڑی ہوں یا چھوٹی؟

 ان کا کہنا تھا کہ میں پرانے خیالات والی ہوں اور مانتی ہوں کہ احترام کا دھیان رکھا جانا چاہیے، کم از کم مجھے 'جگن آنٹی' یا 'جگن آپی' کہا جائے کیونکہ میں اس بات کو برا نہیں مانتی کہ لوگ مجھے عمر میں بڑی سمجھیں۔

جگن کاظم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اب بھی "جگن" کہلائے جانے سے کچھ تکلیف ہوتی ہے، خاص طور پر جب کوئی میرے ساتھ رسمی طریقے سے بات کرے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں مجھے "مہر بانو" کہہ کر مخاطب کیا جانا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید