وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندر گھس کر ماریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گا تو اسے سود سمیت جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے جنگیں نہیں جیتی جا سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کا حل ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد و اتفاق ہی کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کی دلیل ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا تو کوئی معاہدہ ہماری رُکاوٹ نہیں بن سکتا۔