• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز سے متعلق وزارت قانون اور ریکوری یونٹ کا مشترکہ بیان

ججز کے اثاثوں سے متعلق معاملے پر وزارت قانون اور ایسیٹس ریکوری یونٹ کا مشترکہ بیان سامنے آگیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق تین ججوں کے بیرون ملک جائیدادوں کی اطلاع ملی۔

جائیدادوں سے متعلق شکایت پر کارروائی کےلیے معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا گیا۔

وزارت قانون نے ایسٹس ریکوری یونٹ کو شکایت میں درج معاملے کی پر ایسٹس ریکوری یونٹ کو کارروائی کے لیےہدایت کی اور اطلاعات ملنے پر معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے رکھا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ججز سے متعلق معاملہ 1973 کے رولز آف بزنس کے تحت وزارت قانون و انصاف کا دائرہ اختیار ہے۔

تازہ ترین