• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء ﷲ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء ﷲ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال میں 15 معصوموں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک بیان میں رانا ثناء  ﷲ کا کہنا تھا کہ پنجاب پر نااہل ٹیم مسلط کی گئی ہے۔ یہ واقعہ مجرمانہ غفلت، لاپرواہی اور انسانیت دشمنی کی انتہا ہے۔ کسی دوسرے کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے نااہلوں کے سردار کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ معصوم بچوں کے قاتلوں کو سزا ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پاکستان کےعوام اور بچے نالائقوں کے ٹولے کی وجہ سے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین