پاکستان آج ورلڈ کپ 2019میں اپنادوسرا میچ انگلینڈ کےخلاف کھیلے گا۔ یہ میچ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طور پر ہونے والا دسواں میچ ہوگا۔
آج ہونے والے میچ سےقبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں 9 بار آمنے سامنے آچکی ہیں ، 4 میچز میں پاکستان اور 4 میچزہی میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے جبکہ ایک میچ بغیرنتیجے کے ختم ہوا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے انگلینڈ کےخلاف 2میچز کراچی ،ایک راولپنڈی اورایک میلبورن میں جیتا۔
واضح رہےکہ 1992میں میلبورن کی جیت پاکستان کے لیے انتہائی اہم تھی، یہ میچ دراصل ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو کہ عمران خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے 22 رن سے جیتا۔