• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللہ میں حادثہ، 13 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن کے خوفناک تصادم میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے، قلعہ سیف اللہ کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا، جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔

ڈاکٹر عتیق کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین