• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نےایک ٹی وی شو کے دوران باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کو طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ انہوں نےمجھے چھوڑ دیا تھا۔‘

فلم باڈی گارڈ کے اداکارسلمان خان اور کترینہ کیف میں 4 سال تعلق رہنے کے بعد 2009 میں علیحدگی ہو گئی تھی، مگر دونوں آج بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور فلمی پردے پر ان کی جوڑی بے حد سراہی جاتی ہے۔

یہ بات بھی سبھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کترینہ کو تنگ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،کوئی تقریب ہو یا انٹرویو کترینہ سے متعلق اپنا کوئی نہ کوئی جملہ لے کر سلمان خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔


حال ہی میں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے اداکاروں نے ’ دی کپل شرما شو ‘میں شرکت کی جس کے دوران شو کی میز بان ارچنا سنگھ نے کترینہ کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ’ فلم ’دے دنا دن ‘کی شوٹنگ کے دوران کترینہ نےوزن کم کرنےاور بہترین فٹنس پانے کے لیے اسموتھیز تک کا استعمال چھوڑ دیا تھا۔‘

جس پر سلمان خان نے کترینہ پر طنز کرتے ہوئے فوراً کہا کہ ’’ انہوں نے اسموتھیز کیا، مجھے بھی چھوڑ دیا۔‘‘

واضح رہے کہ سلمان خان بالی ووڈکے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے افیئرسے متعلق کئی باراپنی سابقہ گرل فرینڈ کو میڈیا کے سامنے باتیں سنا چکے ہیں کہ انہوں نے مجھے چھوڑ کر رنبیر کواپنا لیا تھا۔

تازہ ترین