لیتھوینیا میں ننھے بچوں کے درمیان گھٹنوں کے بل دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں گھٹنوں کے بل چلتے معصوم بچوں نے خوب مزے سے ریس لگا کر دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔
بین الاقوامی چلڈرنز ڈے کے موقع پر منعقد کی جانے والے ریس کے دلچسپ مقابلے میں سات سے گیارہ ماہ کی عمر کے25 شہزادے اور شہزادیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور خوب مزے سے گھٹنوں کے بل دوڑتے نظر آئے۔
ایک دوسرے سے آگے نکلتے، گھٹنوں کے بل چلتے اور لائن کے قریب پہنچ کردوبارہ پیچھے جاتے ننھے بچوں کی معصوم حرکتوں نے شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا ۔
یہ دلچسپ مقابلہ گیارہ ماہ کے Ignasنامی بچے نے اپنے نام کرلیا۔