برطانیہ میں بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔
اس انٹرنیشنل ایئر شو میں برطانوی ہوا بازوں سمیت دنیا بھر سے آئے ماہر پائلٹس نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔
اس بین الاقوامی ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔