بھارتی جنتا پارٹی کو مسلسل دوسری مرتبہ اقتدار ملا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس غیر متوقع جیت نے رہنماؤں کو جانور بنادیا ہے۔
بھارتی ریاست گجرات میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے پانی کی قلت پر احتجاج کرنے کے جرم میں خاتون کو لات مار کر گرادیا۔
خاتون بلرام تھاوانی کے آفس کے باہر احتجاج کررہی تھی کہ اس ہی دوران ایم ایل اے اپنے غنڈوں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا جنہوں نے مل کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ایم ایل اے نے ایک جانب تو معذرت کی جبکہ دوسری طرف اس حملے کو سیلف ڈیفنس قرار دے دیا۔