مشیر اطلاعات سندھ قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ اچھے کام میں ہمارا ساتھ دے صحت عامہ کے منصوبوں اور اداروں کو سیاست کا نشانہ نہ بنائیں۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمرتضٰی وہاب نے کہ سندھ حکومت ایچ آئی و ی سے متاثرہ مریضوں کے لئے انڈولمنٹ فنڈ قائم کرے گی اور انڈولمنٹ فنڈ کے ذریعے متاثرہ افراد کو تا زندگی سہولیات دی جائیں گی۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اس حکومت پر کس طرح بھروسہ کریں، حقیقی و سیاسی جماعتوں اور عوامی حکومتوں میں فیصلہ سازی کا عمل ہوتا ہے،احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے ،ہم واٹر کینن کا استعمال نہیں کریں گے۔
مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر صاحب آپ کو حکومتی امور چلانے کا تجربہ نہیں ، وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے صرف دو ارب روپے کے منصوبے بجٹ میں شامل کیے ہیں، اس شہر اور سندھ سے دشمنی کرنا چاہتے ہیں۔آپ کا کام یوٹرن لینا ہے وہ لیتے رہیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور دیگر دو اسپتالوں کا کنٹرول لے لیا ہے، وفاقی حکومت نے ان اسپتالوں کے لئے ادویات اور تنخواہوں کی مد میں فنڈز جاری نہیں کیے، اسپتالوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ادارے بنانہیں سکتے تو سندھ حکومت کے بنائے ادارے چھیننا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنے پر مجبور ہو ں وفاقی حکومت کو چھچورپن کاشوق ہے، وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا پھر نوٹس لے لیا۔