قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میںآپ وہ سب کچھ ملے جس کی آپ خواہش کریں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔