سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے پہلگام واقعے میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر پھر سوال اٹھادیا۔
لکھنو میں پریس کانفرنس کے دوران اکھیلش یادیو نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دہشت گرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟
انہوں نے پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثا کےلیے حکومت سے فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیہ کو پاکستان سے جنگ کے خلاف بات کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ بیان بدلنے پر مجبور ہوگئے۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے نئے بیان میں کہا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ جنگ صرف اس وقت ہونی چاہیے جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہے۔
اس سے پہلے گذشتہ روز سِدّ ارمیّہ نے کہا تھا کہ ’پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔