خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔
رہنما خالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔