برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کا معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔
ہائی کمیشن پر شرپسندوں کے حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حملہ آور بڑے بڑے پتھر ساتھ لائے تھے۔ ہیڈ آفس چانسری کے دفتر کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس کی طرف سے حملہ آور کی شناخت نہیں بتائی گئی۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہائی کمیشن پر حملہ ہمارے لیے قابل تشویش ہے۔ہم نے حکومت برطانیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ داران کو پکڑ کر سزا دی جائے۔