• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی و سابق لیجنڈ کرکٹرز پاکستان ٹیم کے معترف

پاکستان کی انگلینڈ کےخلاف شاندار فتح پر جہاں ملک سمیت ہر جگہ بسنے والے پاکستانی خوش ہیں اور پاکستان کی تعریفیں کر رہےہیں وہیں غیرملکی سابق،موجودہ اورلیجنڈ کرکٹرز بھی پاکستان کی کارکردگی کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل نے پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ پاکستان نے شاندار کم بیک کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں پاکستان کا پرچم بھی لگایا۔

سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر اور کمنٹریٹر آین بشپ نے سرفراز احمد کی خوب تعریف کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ سرفرازکے پاس بہترین اعتماد اور اندرونی طاقت ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان کو مضبوط اور بہترین کردار والا انسان بھی قراردیا۔

جنوبی افریقا کے سابق اوپننگ بیٹسمین ہرشل گبس نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی تعریف کی۔

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان جیت کا مستحق تھا۔

بھارت کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے پاکستان کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے مشکل اور مضبوط ٹیم کےخلاف بہت ہی عمدہ کارکردگی دکھائی۔

تازہ ترین