• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ میچ میں امپائرز کی کھلاڑیوں کو تنبیہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں گزشتہ روز ہونیوالے ورلڈ کپ کے میچ میں امپائرز نے گیند کی کنڈیشن پر نظر رکھی اور دونوں ٹیموں کو کسی قسم کی گڑبڑ نہ کرنے کی تنبیہ دیتے رہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گیند کو کیپر یا بولر کی جانب دوبارہ تھرو کرتے وقت غیر ضروری طور پر زیادہ باؤنس دیا جارہا تھا ۔ امپائرز نے اس بات پر دونوں ٹیموں کو باری باری وارن کیا ۔

پہلے پاکستانی بیٹنگ کےد وران انگلینڈ کے کپتان کو وارن کیا پھر بعد میں پاکستان ٹیم کو بھی وارن کیا گیا۔

ایک موقع پر محمد حفیظ گیند کو لے کر امپائرز کے پاس پہنچ گئے اور ان کو مطمئن کیا ۔

محمد حفیظ نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ گیند دو ۔ تین باؤنس میں واپس تھرو ہوئی جس کے بعد ایک موقع پر امپائر نے کہہ دیا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو پنالٹی لگادی جائے گی ۔

انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی کہا کہ دونوں اننگز میں امپائرز نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پرگراؤنڈ پر باؤنس کرنے سے خبردار کیا ۔

دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ جوز بٹلر نے اپنی وکٹ کے بعد گیند کی کنڈیشن پر جانچنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

تازہ ترین