• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کی بہتری کے لیے افواج پاکستان کا بڑا فیصلہ

افواج پاکستان نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دفاعی اخراجات موخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے کئی سیکورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات میں کٹوتی کی، دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہماری ملک کی نازک مالی صورتحال کی وجہ سے کی، میں افواج پاکستان کے اس بے مثال رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اس رقم کو ضم شدہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین